Wednesday, 29 January 2020

بات نہ کرو


شاعرہ : عقیلہ نوال 

 

استعاروں کی بات نہ کرو

 تم اشاروں کی بات نہ کرو


جی بھر کے سہہ لینے دو

غم گساروں کی بات نہ کرو


ڈوب جانے دو گہرائیوں میں

ساحل، کناروں کی بات نہ کرو


یہاں قدم قدم ملیں بہروپیے

تم اداکاروں کی بات نہ کرو


لڑکھڑائیں تو سنبھل جائیں گے

تم سہاروں کی بات نہ کرو


لوٹائیں گے تو آخر کیا کیا

قرض داروں کی بات نہ کرو


چنگاری راکھ میں دبی رہنے دو

خدارا! شراروں کی بات نہ کرو



No comments:

Post a Comment

مرے نہیں

شاعرہ: عقیلہ نوال یہ بوجھ، یہ تھکن، یہ صبر و سفر مرے نہیں یہ راہیں، غم و غُصّہ، یہ رہگزر مرے نہیں ہے تیرگی کا سایہ جو رستوں پہ چھا گی...