Monday, 22 June 2020

دعوے داریاں


شاعرہ: عقیلہ نوال

تم سے مان نہیں رکھا جاتا،تو دعوے داریاں مت کرو
میں کر جاؤں گلہ شکوہ تو کہنا،کم از کم عیاریاں مت کرو

بہت دیکھے، بہت سے  آئے ، بہت  سےچھوڑ گئے ہیں
تمھی نے اک ساتھ نبھانا ہے؟ جاؤ اداکاریاں مت کرو

ہمیں مرضِ وفا ٹھہرا ،  ہمیں یقیں کر لینے کی عاد ت ہے
تم نے جو کہا سچ کہا، یوں اپنی  ہی طرفداریاں مت کرو

کبھی باتوں میں، کبھی رشتوں میں خلل آ ہی جاتا ہے
جو ملو تم  تو خلوصِ دل سے ملو ، یہ ریاکاریاں مت کرو

مجھے ٹوٹ کر سنبھل جانے کا ہنر عین خوب آتا ہے
مجھے تمھاری ضرورت ہے، مگر یہ غمخواریاں مت کرو

No comments:

Post a Comment

عشق

شاعرہ: عقیلہ نوال   اک تسلسلِ دریغاں کا نام ہے عشق درد بن کر رگِ جاں میں رواں ہے عشق   اک خلش ہے جو صداؤں میں دبی رہتی ہے کب ملی...